حیدرآباد۔29ستمبر (اعتماد نیوز) بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے
صدر سونیا گاندپی اور نائب صدر راہول گاندھی 12 سے زائد انتخابی ریلیوں
میں شرکت کرینگے۔ راہول گاندھی اپنے دورہ امریکہ سے واپسی کے بعد
بہار کے
کل 9 انتخابی ریلیوں میں اور سونیا گاندھی 4 انتخابی ریلیوں میں اپنی اپنی
شرکت کو یقینی بنائینگے۔ سیمانچل علاقہ میں بھی سونیا گاندھی ریلی میں شرکت
کرینگی ۔ کیونکہ سیمانچل کے علاقہ میں کانگریس کا خاصہ اثر ہے۔